بھٹکل:۱۵/ستمبر (ایس او نیوز)چلتی ٹرین سے نیچے گر کر ایک خاتون کے ہلاک ہونے کا واقعہ بدھ کی رات مرڈیشور میں پیش آیاہے۔
مہلوکہ کی شناخت ریاست کیرلا کے کنور کی مکین شوبھا کے (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ شوبھا کے متعلق پتہ چلاہے کہ وہ مڈگاؤں سے بیندور کی طرف بذریعہ ریل سفر کررہی تھیں ، جہاں سے اُس کا کولور مندر جانے کا ارادہ تھا۔ پولس نے جائے وقوع پرپہنچ کر جائزہ لیا ہے، مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔